دوبارہ انڈسٹری میں آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں،بابر شریف

20 Nov, 2020 | 11:41 AM

Shazia Bashir

(زین مدنی )پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کی نار مور سٹار بابر ہ شر یف نے کہا ہے کہ دوبارہ فلم انڈسڑی میں آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ' گزرے سنہرے دور کی یادیں زندگی کا بہترین اثاثہ ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بابرہ شریف نے کہا کہ میں نے شوبز میں جتنا بھی کام کیا ہے اس پر مجھے مکمل اعتماد رہا ہے اور آنیوالے دنوں میں بھی چاہتی ہوں کہ ہماری فلم انڈسڑی میں وہی رونقیں ہوں جو ہم نے اپنے دور میں دیکھی ہے اور اگر ایسا ہو جائے تو اس سے بڑی پاکستانی فلم انڈسڑی کی اور کوئی خوش قسمتی نہیں ہوگی۔

بابرہ شریف نے کہا کہ آج بھی فلم انڈسڑی میں لوگ جذبہ کے ساتھ کام کریں جسکے ساتھ ہم نے انڈسڑی کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچایا تھا تو ان کی کامیابی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ بابرہ شریف نے ماضی میں کھوتے ہوئے کہا کہ گزرے سنہرے دور کی یادیں زندگی کا بہترین اثاثہ ہیں۔

 دوسری جانب تھیٹر فنکاروں کی اکثریت نے سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی چینلز کا بھی رخ کرلیا، تھیڑ سے تعلق رکھنے والے افتخار ٹھاکر ، سخاوت ناز، نواز انجم ، ناصر چنیوٹی ، حسن مراد، ساجن عباس،طارق ٹیڈی،سردار کمال،آغا ماجد، روبی انعم،واجد خان، حامد رنگیلا،قیصر پیا اور جاوید کوڈو سمیت متعدد فنکار سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی چینلز کے شوز میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

فنکاروں کے مطابق ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں کام کرنے سے نہ صرف انہیں اپنی صلاحیتیں بھرپور انداز میں دکھانے کا موقع ملتا ہے بلکہ معاوضہ بھی معقول ملتا ہے۔ فنکاروں کے مطابق ٹی وی چینلز کی طرف سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی قابل قدر کام ہے۔

مزیدخبریں