ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سب سے زیادہ شکایات کے ساتھ لیسکو پہلے نمبر پر آگیا

سب سے زیادہ شکایات کے ساتھ لیسکو پہلے نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان صفدر)سب سے زیادہ شکایات کے ساتھ لیسکو پہلے نمبر پر آگیا، وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

وفاقی محتسب نے اب تک 1لاکھ 14ہزار 8سو 80 شکایات کا ازالہ کیا، وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی زیر صدارت وفاقی محتسب کی کارکردگی کے حوالے سے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، وفاقی محتسب نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ سائلین کی شکایات کو 60دن میں نمٹایا جائے، پچھلے سال 75ہزار شکایات کا ازالہ کیا۔

لاہور میں اب تک 17ہزار کے قریب فیصلے کیے، پورے ملک سے سب سے زیادہ بجلی کے محکمے کی شکایات موصول ہوئیں جن کو سنجیدگی سے حل کیا جارہا ہے، اجلاس میں ممبر انچارج لاہور عبدالحمید رازی، سینئر ایڈوائزر ندیم اشرف، سینئر ایڈوائزر اعجاز احمد قریشی، ڈاکٹر عثمان سمیت دیگر شریک ہوئے۔

دوسری جانب صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے تمام ایڈوائزرو کو موصول ہونیوالی شکایات 45روز میں نمٹانے کی ہدایت کر دی ہے، اعظم سلیمان نے حکم دیا ہے کہ تمام ایڈوائرز کی ماہانہ کارکردگی جانچی جائے اوران کے اجلاس بلائے جائیں جن میں شکایات کے بروقت ازالے کے عمل کا جائزہ لیا جائے۔

صوبائی محتسب نے شکایات کے فیصلے کرنے اوران فیصلوں پر عملدرآمدکروانے کی بھی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی اورریجنل دفاتر کی کارکردگی کو بھی چیک کیا جائے اور اس حوالے سے ماہانہ رپورٹ صوبائی محتسب آفس کوبھجوائی جائے،صوبائی محتسب کا کہنا تھا کہ اہم شکایات پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔

 
 
 
 

Shazia Bashir

Content Writer