( سٹی 42 ) لندن کے گائز ہسپتال میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا، میاں نوازشریف کے دل کا معائنہ، ہیماٹولوجی اور پیٹ سکین کیا گیا، ٹیسٹ رپورٹس کے بعد میاں نوازشریف کا علاج شروع کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا لندن کے گائز ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ ہسپتال میں نوازشریف کے دل کا معائنہ، ہیماٹولوجی اور پی ای ٹی سکین بھی کیا گیا۔ ٹیسٹ رپورٹس کے بعد میاں نوازشریف کا علاج شروع کیا جائے گا۔
میاں نوازشریف اپنے معالج ڈاکٹرعدنان، حسن و حسین نواز، اسماء نواز اور علی ڈارکے ہمراہ چیک اپ کیلئے گئے۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں نے میاں نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے۔
دوسری طرف ایون فیلڈ ہاؤس میں میاں نوازشریف کیلئے ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ موجود ہے، جس میں کارڈیک مانیٹرنگ، پلس مانیٹرنگ اور آکسیجن کی سہولیات دی گئی ہیں۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ کی نگرانی کررہے ہیں۔