ورلڈ سنوکر چیمپءین محمد آصف کے اعزاز میں بڑا اعلان

20 Nov, 2019 | 09:25 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) سنوکر کے ورلڈ چیمپیئن محمد آصف کے اعزاز میں بڑی تقریب کا اعلان، لاہور میں 22 نومبر سے 25 نومبر تک پروسنوکر ٹورنامنٹ کا میلہ سجے گا۔  

پرو سنوکر کے منتظمین شعیب عارف، نعمان باجوہ اور بابر راجہ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انڈور کھیلوں میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والی گیم سنوکر ہے، قومی کھلاڑیوں کے فروغ کے لئے پروسنوکر کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں محمد آصف اور سابق عالمی چیمپیئن یوسف مدمقابل ہوں گے۔ اس موقع پر دیگر علاقائی کھیل نیزہ بازی، کبڈی، مکسڈ مارشل آرٹ جیسے کھیل بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

مزیدخبریں