ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کیلئے اچھی خبر

دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) حکومت پنجاب نے لاہور میں دل کا ایک اور بڑا ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہسپتال کی منظوری دیدی۔

دل کا نیا ہسپتال ’’جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘‘ کے نام سے جناح ہسپتال میں بنایا جائے گا، ہسپتال ابتدائی طورپر دو سو بیڈ کا ہوگا، بعد میں پانچ سو بیڈ تک توسیع دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دے کر مکمل پلان مانگ لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس عوام کی فلاح ہے۔