کراچی سے لاہور آنے والی لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ

20 Nov, 2019 | 06:42 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) کراچی سے سنہرے مستقبل کے خواب لے کر لاہور آنے والی لڑکی دارالامان سے لاپتہ ہو گئی، خاتون بیوٹیشن نے لڑکی کو کچھ دن اپنے پاس رکھنے کے بعد دارالامان میں جمع کروایا مگر دارالامان سے کوئی اور خاتون لڑکی کو ساتھ لے گئی۔

کراچی سے بیوٹیشن بننے کے لئے آنی والی چودہ سالہ حسنہ خان لاہور میں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ حسنہ لاہور میں کائنات نامی بیوٹیشن کے ساتھ رابطہ میں تھی۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون بیوٹیشن نے لڑکی کو کچھ دن اپنے پاس رکھنے کے بعد دارالامان میں جمع کروادیا۔ بیوٹیشن نے لڑکی کو پاس رکھنے سے پہلے اس کا ویڈیو بیان بھی لیا جس میں لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے پارلر میں رہنے آئی ہے۔

دارالامان انتظامیہ کے مطابق مہوش نامی خاتون لڑکی کو ساتھ لے گئی۔ مہوش تک پہنچنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ مہوش نے دارالامان میں غلط پتہ لکھوا رکھا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کو سلجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لڑکی عدالتی احکامات پر دارالامان داخل اور باہر نکلی تاہم حسنہ کو لے جانے والی مہوش نامی خاتون کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں