قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مقبرہ جہانگیر کی دیکھ بھال کا کام والڈ سٹی اتھارٹی کو دینے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے سمری منظوری کی ہے جس کے تحت مقبرہ جہانگیر کی بحالی، تعمیرومرمت اورتزئین وآرائش کا اختیار والڈ سٹی اتھارٹی کو دے دیا گیا ہے، اس سے قبل مقبرہ جہانگیر کی دیکھ بھال محکمہ آرکیالوجی کرتا تھا۔
وزیراعلی پنجاب نے والڈسٹی اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ مقبرہ جہانگیر کواس کی اصل حالت میں بحال کیا جائےا وراس کی دیکھ بھال و تعمیرو مرمت کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں سیاحت کو فروغ دے رہی ہے اور یہ اقدام اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔