ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے سیکرٹریٹ ملازمین کو یوٹیلیٹی آلاونس دینے کی منظوری دے دی

حکومت نے سیکرٹریٹ ملازمین کو یوٹیلیٹی آلاونس دینے کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت نے سیکرٹریٹ ملازمین کو یوٹیلیٹی آلاونس دینے کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کو دوہزار بیس سے80 فیصد یوٹیلیٹی آلاونس ملے گا۔

سیکرٹریٹ اور محکمہ خزانہ پنجاب نےایوان وزیراعلی پنجاب کومراسلہ ارسال کیا تھا جس پریہ ایجنڈا کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کوارسال کردیا گیا، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت کی سربراہی میں ہونی والے اجلاس میں سرکاری ملازمین کو یوٹیلیٹی آلاونس دینے کا ایجنڈا شامل کیا گیا تھا جسے کیبنٹ کمیٹی نے منظور کرلیا، سرکاری ملازمین کو سو فیصد کی بجائے دوہزار بیس سے80 فیصد یوٹیلیٹی آلاونس ملے گا۔

یوٹلٹی آلاونس کی منظوری کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا گریڈ 1 تا 8 تک ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس پانچ ہزار چار سول ملے گا، گریڈ 9 تا 14 تک سات ہزار دوسو روپے آلاونس ملےگا، گریڈ 15 کونو ہزار، اورگریڈ 16کو بارہ ہزار چھ سو روپے یوٹیلٹی آلاونس دیا جائے گا، ملازمین کے یوٹیلیٹی آلاونس کی مد میں سالانہ بجٹ میں تیرہ کروڑ روپے کےاخراجات کا تخمینہ شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایپکا پنجاب نےآلاونس نامنظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹریٹ کے باہر بھی سرکاری محکمے کام کرتے ہیں انہیں بھی یہ آلاونس ملنا چاہیے۔

             

Shazia Bashir

Content Writer