ریلوے لاہورڈویژن سب سے آگے

20 Nov, 2019 | 03:59 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: محکمہ ریلوے بارے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد 23248 تک پہنچ گئی، شکایات میں ریلوے لاہورڈویژن سب سے آگے، گذشتہ دس ماہ کے دوران ڈی ایس ریلوے لاہورڈویژن کے خلاف 4419 شکایات موصول ہوئیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پروزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر ریلوے افسران اورشعبہ جات کے خلاف شکایات کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، ریلوے کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی تفصیل سٹی فورٹی ٹو کوموصول ہو گئی، فہرست کے مطابق گزشتہ دس ماہ میں 44 اعلی افسران کے خلاف 23248 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔

جن میں سے 22545 شکایات کو بروقت حل کردیا گیا، جبکہ 122 شکایات کے حوالے سے کوئی اقدام نہ اٹھایا جا سکا، کل شکایات میں سے 13220آٹھوں ریلوے ڈویژنل افسران کے خلاف موصول ہوئیں، ذرائع کےمطابق سب سے زیادہ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن کے خلاف 4419 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے4391 شکایات کا ازالہ 20 روز کےاندر ہی کردیا گیا۔

چیف کمرشل مینجر کے خلاف 3338 شکایات وصول ہوئیں، جن میں سے3306 کا ازالہ کیا گیا، ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کےمطابق بیشتر شکایات کا ازالہ 20 روز کی ڈیڈ لائن میں کررہے ہیں۔

                    

مزیدخبریں