ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی قیمتوں نے لاہوریوں کو چکرا کر رکھ دیا

سبزیوں کی قیمتوں نے لاہوریوں کو چکرا کر رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) شہر میں مہنگائی کا طوفان، سبزیوں کی پرواز کا سلسلہ تھم نہ سکا، لال ٹماٹروں نے شہریوں کو مزید لال کردیا، ٹماٹر 300 سے 350 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ ادرک کی بھی چار سینچریاں مکمل ہوگئیں، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد خواب بن کر رہ گیا۔

ذرائع کے مطابق شہر میں لہسن 350 اور  ادرک 400 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے، دیگر سبزیوں میں آلو 70، مٹر 140، سبز مرچ 200، کھیرا 80، گاجر 80، مولی 40، شملہ مرچ 400، گھّیا کدو 100، ٹینڈے 100، گوبھی 80 اور مٹر 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اورشہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، سبزیاں بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہےکہ اگر ضلعی انتظامیہ بولی کے وقت مقرر کی جانیوالی قیمت سرکاری نرخنامے پر درج کرے تو شہرمیں سرکاری نرخنامے پر باآسانی عمل ہو سکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer