’’عمران خان کی 23سال کی سیاسی جدوجہد سے پی ٹی آئی وجود میں آئی‘‘

20 Nov, 2019 | 03:44 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ادارے اس سے زیادہ کیا مضبوط ہوں گے کہ چئیرمین نیب بھی حکومت کووارننگ دے رہے ہیں کہ ان کا بھی احتساب ہو گا، عمران خان کی 23 سال کی سیاسی جدوجہد سے پی ٹی آئی وجود میں آئی، وزیر اعظم کے مکمل اعتماد تک گورنر اور وزیر اعلی اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

گورنرہاوس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چودھری سرورنے کہا کہ پی ٹی آئی کسی اور نے نہیں عمران خان نے 23 سالہ جدوجہد سے بنائی ہے، چودھری برادران ہمارے اتحادی ہیں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کوگرفتار یا احتساب کروا رہی ہے، غلط ہے ادارے آزاد اور مضبوط  ہیں، چئیرمین نیب نے حکومت کے احتساب کی بھی بات کی ہے۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف ڈاکٹرزکی رپورٹس کی بنیاد پربیرون ملک علاج کیلئے گئے ہیں اُمید ہے وہ صحتیاب ہو کرواپس آئیں گے، قانون سب کیلئے برابرہے، وزیر اعظم کو گورنر اور وزیر اعلی کا اعتماد حاصل ہے، میڈیاکی چہ مگوئیوں پر کسی کو ہٹایا یا بنایا نہیں جا سکتا۔

مزیدخبریں