’’عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کیلئے الگ الگ لیگل ٹیمیں تشکیل دی جائیں‘‘

20 Nov, 2019 | 03:30 PM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کوآپریٹوزلیکوڈیشن بورڈ کا اجلاس، صوبائی وزیر کوآپریٹومحمد اسلم بھروانہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سرداراعجازاحمد، سیکرٹری قانون، سیکرٹری کوآپریٹو، چیئرپرسن و سیکرٹری لیکوڈیشن بورڈ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 

اجلاس میں بورڈ کی املاک اوردیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیرقانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری زمینوں کو ناجائز قابضین سے فوری واگذار کرا کے مفاد عامہ کے استعمال میں لائی جائیں۔ عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کر کے جلد فیصلے کرائے جائیں۔

 محمد راجہ بشارت نے کہا کہ کوآپریٹو کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے واگزار کرانے کیلئے پنجاب پولیس ہر ممکن معاونت فراہم کرے جبکہ مقدمات اور ناجائز قبضوں سے پاک 99 جائیدادوں کی شفاف نیلامی کیلئے فوری طور پر کارروائی شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ و عالیہ اور ضلعی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کے لیے الگ الگ لیگل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

مزیدخبریں