وزیر اعظم مرغی پال اور کٹا بچاؤ پروگرام کیلئے32 کروڑ جاری

20 Nov, 2019 | 02:44 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) وزیر اعظم مرغی پال اور کٹا بچاؤ پروگرام کیلئے 32 کروڑ جاری کردیئے گئے، محکمہ خزانہ پنجاب نے لائیوسٹاک پنجاب کو 32 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا۔فنڈز سے شہریوں میں سکیم کے دوسرے مرحلے میں وزیراعظم مرغی پال سکیم کے تحت دیسی مرغیاں تقسیم ہوں گی۔

پنجاب بھر میں معیشت کی بہتری کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر مرغی پال منصوبہ شروع کیا گیا جبکہ گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے کٹا بچاؤ اور کٹا فربہ پروگرام شروع کردیا گیا، جس کے تحت کٹا فربہ پروگرام کے تحت شہریوں کو کٹے پالنے کے عوض اعزازیہ انعام بھی دیا جائے گا اور محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے زیر اہتمام شہریوں کو دیسی مرغیوں کی فراہمی ہورہی ہے۔

دوسرے مرحلے میں مزید یونٹس کی تقسیم کیلئے مرغیوں کی پرورش مذکورہ فنڈز کے استعمال سے کی جائےگی ۔جس کیلئے محکمہ خزانہ پنجاب نے 32 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا۔

حکام کے مطابق اس پلان میں نہ صرف پنجاب حکومت فنڈنگ کرے گی بلکہ وفاقی حکومت بھی اپنے شیئرز دے گی

مزیدخبریں