ماہرہ خان نے اپنی بہتر پرفارمنس کا کریڈٹ پرستاروں کو دیدیا

20 Nov, 2019 | 12:08 PM

Sughra Afzal

(زین مدنی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بہتر پرفارمنس کا کریڈٹ اپنے پرستاروں کو دیدیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی طاقت اپنے چاہنے والوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان کے مداح انہیں بے حد پیار دیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مزید کام کرنے کی ہمت ملتی ہے۔

ماہرہ خان نے کہا آپ کے مداح جو آپ کو پیار کرتے ہیں لیکن آپ کی زندگی کے بارے میں نہیں جانتے، میں ان کی زندگی کے بارے میں نہیں جانتی، میں ان کے نام بھی نہیں جانتی لیکن میرے اور میرے مداحوں کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے کہ وہ مجھے میرے دکھ بھرے لمحات میں سے کھینچ کران لمحات سے باہر نکال لیتے ہیں۔

مزیدخبریں