ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال کے طبی آلات ناکارہ، انتظامیہ نے خطیر رقم کا مطالبہ کردیا

سروسز ہسپتال کے طبی آلات ناکارہ، انتظامیہ نے خطیر رقم کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) سروسز ہسپتال میں طبی آلات ناکارہ ہوگئے، ہسپتال میں دس سال قبل لگائے گئے آلات تبدیل کرنے کی تیاریاں، ہسپتال انتظامیہ نے 50 کروڑ روپے مانگ لیے۔

سروسز ہسپتال انتظامیہ نے نئے آلات کے لیے تفصیلات پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردی ہیں جس کے مطابق دس سال قبل لگائے گئے متعدد آلات ناکارہ ہو چکے ہیں، جن کی تبدیلی کے لیے حکومت فنڈز کا اجرا کرے۔

حکام کے مطابق سروسز ہسپتال میڈیکل یونٹ میں ایک سے چار تک الیکٹرک آلات نئے خریدے جائیں گے۔ نیفورلوجی ڈیپارٹمنٹ، سرجیکل یونٹ ون، ٹو اور تھری کے آلات تبدیل اور اپ گریڈ ہوں گے۔ سروسز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آلات کی خریداری کے لئے ورکنگ پیپر آئندہ چند روز میں منظور کیا جائے گا۔