لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 انسانی سمگلر گرفتار

20 Nov, 2018 | 09:05 PM

Arslan Sheikh

سعید احمد: ایف آئی اے کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی، تین انسانی سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے۔  

ایئرپورٹ سے گرفتار ملزمان تین شہریوں کو جعلی ویزوں پر بیرون ملک بجھوانے کی کوشش کر رہے تھے، ایف آئی اے نے مسافروں کی نشاندہی پر تینوں ایجنٹ گرفتار کر لیے۔

 ذرائع کے مطابق ایجنٹوں نے شاہ نواز بھٹی، ظہیر احمد، محمد عبداللہ نامی شہریوں کو کینیڈا کے جعلی ویزے جاری کیے، گرفتار ملزمان میں عبدالغفار، یاسر علی چوہان اور طارق جاوید شامل ہیں، ایف آئی اے حکام نے ملزمان کو گرفتار اور پرچہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے ایئرپورٹ چوکی پولیس کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں