پنجاب کے 739 واٹر فلٹریشن پلانٹ، 2840 ٹیوب ویل ناکارہ نکلے

20 Nov, 2018 | 02:43 PM

Sughra Afzal

(عمران یونس) لاہور سمیت صوبہ بھر میں 739 واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب اور 2840 ٹیوب ویل  ناکارہ نکلے۔ متعلقہ اداروں نے رپورٹ گورنر پنجاب اور وزراء کو پیش کردی۔

 سٹی 42 کے مطابق شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ مرتب کر لی گئی۔ رپورٹ میں پنجاب بھر کے کارآمد اور ناکارہ واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ٹیوب ویلوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ گورنر پنجاب سمیت صوبے کی دیگر اعلیٰ قیادت، وزراء اور افسران کو بھی پیش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں 3050 واٹر فلٹریشن پلانٹس موجود ہیں۔ جن میں سے 2311 فنگشنل اور 739 نان فنگشنل ہیں۔ متعلقہ پلانٹس واسا، پی ایچ ای ڈی، صاف پانی، کے ایس بی اور این جی اوز کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ 739 پلانٹس مشینری کی خرابی کے باعث کارآمد نہیں رہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 8912 ٹیوب ویل موجود ہیں۔ جن میں سے 6 ہزار کارآمد اور 2840 ناکارہ ہیں۔

مزیدخبریں