بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

20 Nov, 2018 | 10:15 AM

Sughra Afzal

 (جنید ریاض) فنی تعلیمی بورڈ کا بے روز گار نوجوانوں کو امتحان میں بطور نگران تعینات کرنے کا فیصلہ، چیئرمین بورڈ حاجی محمد ڈوگر نے کہا ہے کہ فیصلہ بے روز گار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا۔

چیئرمین بورڈ حاجی محمد ڈوگر نے مزید کہاکہ امتحان میں ڈیوٹیاں دینے والے نوجوانوں کو قانون کے مطابق معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ خواہش مند حضرات اپنے تصدیق شدہ ڈاکومنٹس فنی تعلیمی بورڈ کے دفتر کے پتہ پر ارسال کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈیوٹی فارم بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں