ایل ڈی اے کی مسافر خانہ پراجیکٹ میں سنگین بے ضابطگیاں

20 Nov, 2018 | 09:55 AM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے نے مسافر خانوں کے ٹینڈر کھلنے سے قبل کام کرنے والے من پسند ٹھیکیداروں کو ہی کام'' ایوارڈ'' کردیا۔ ایل ڈی اے دفاتر کا کام کرنے والا شاہی ٹھیکیدار بھی نوازا گیا۔

 حاجی اکرم نے اس سے قبل ایل ڈی اے کی عمارتوں کو تعمیر کیا۔جس میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا بھی معاملہ اٹھایا گیا ۔ ایل ڈی اے کے ٹھیکدارکی شکایات کے باوجود حاجی اکرم کو'' نواز'' دیا۔علاوہ ازیں ایل ڈی اے نے ڈیزائن سے قبل ہی کھدائی بھی کروادی۔ تاحال ایل ڈی اے نے مسافر خانوں کا ڈیزائن ہی تیار نہیں کروایا۔ ایل ڈی اے نے قواعد کے مطابق ٹوپوگرافک سروے ، سوائل ٹیسٹ بھی نہیں کرایا۔ معروف آرکیٹیک نئیر علی داد نے بھی ڈیزائن نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ڈیزائن پر نیئر علی دادا کی خدمات لینے کا کہا گیا تھا۔ نیئر علی دادا نے بغیر ڈیزائن کے کھدائی کرنے کو بڑا فالٹ قرار دیا تھا۔ تیسری بے قاعدگی میں حکومت نے کسی سے پوچھے بغیر ہی سرکاری اراضی ایل ڈی اے کے حوالے کردی ۔ مسافر خانوں کو دی جانے والی اراضی پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہ لیا گیا ۔

چوتھی بے ضابطگی میں ایل ڈی اے نے منصوبے کے فنڈز ہی کلیئرنہیں کروائے۔ تاحال ایل ڈی اے کو منصوبے کے لئے کروڑوں روپے فنڈز کے سورس ہیڈ کا ہی معلوم نہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی بجائے انجینئرنگ ونگ کے بے ضابطگیاں نظر انداز کردیں۔ وائس چیئرمین اور گورننگ باڈی کے ممبران کو بھی بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات ہیں ۔

مزیدخبریں