ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی باقری کنی ایران کےعبوری وزیرِ خارجہ بن گئے

Ali Baqari Kani Foreign minister of Iran, New President Mukhbar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق کے بعد علی باقری کنی کو عبوری وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا گیا۔

 خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ فیصلہ ایرانی حکومت کی تین شاخوں، انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے اعلیٰ ترین افسران کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایران  کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ملک کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے محمد مخبر کو حکومت کا نیا عبوری سربراہ مقرر کیا تھا۔

محمد مخبر تقریباً دو ماہ کے عرصے کے لیے ملک کے عبوری صدر رہیں گے اور اس دوران 50 دن کے اندر اندر ملک کے نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔