سٹی42: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ، وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی نماز جنازہ تبریز، قم، تہران، مشہد میں ادا کی جائے گی، انہیں 23 مئی کو مشہد میں دفن کیا جائے گا۔صدر ابراہیم رئیسی ، وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی پہلی نماز جنازہ آج صبح تبریز میں ادا کی جائے گی۔
ایران کے صدر ڈاکٹر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے شہید رفقاء کی نماز جنازہ کا شیڈیول سامنے آ گیا ہے۔
صدر ابراہیم رئیسی, وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ان کے رفقا کی نماز جنازہ آج21 مئی کو صبح 9 بجے تبریز شہر میں ادا کی جاے گی۔
آج دوپہر کو قم میں بھی بعد از نماز ظہرین صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والے رفقاء کی نماز جنازہ ادا کی جاے گی۔
دارلحکومت تہران میں کل 22 مئی، بدھ کے روز صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے رفقاء کی نماز جنازہ ادا کی جاے گی۔
تہران میں نماز جنازہ ایرانی انقلاب کے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی اقتدا میں صبح 10 بجے ادا کی جاے گی۔
مشہد میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے رفقاء کی نماز جنازہ 23 مئی صبح 10 بجے ادا کی جاے گی۔
صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی تدفین مشہد میں کی جائے گی۔
اثنا عشری شیعہ فرقہ کے امام علی رضا کا روضہ مشہد میں ہے اور وفات کے بعد وہاں دفن ہونا ہر اثنا عشری شیعہ مسلمان کی خواہش ہوتی ہے۔