بشکیک سے  پی آئی اے کی دو فلائٹس سٹوڈنٹس کو واپس لائیں گی

20 May, 2024 | 10:14 PM

سعید احمد:  کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلباء پر تشدد کے واقعات کے سبب پاکستان واپس آنے کے خواہشمند سٹوڈنٹس کو لے کر آج دو فلائٹس پاکستان آئیں گی۔ 

پی آئی اے نے پاکستانی سٹوڈنٹس کو بشکیک سے واپس لانے کے لئے آج منگل کے روز دو خصوصی پروازیں شیڈول کی ہیں۔ پہلی فلائٹ  صبح 6 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

دوسری فلائٹ آج  21 مئی کو بشکیک سے لاہور دوپہر 2 بجے لینڈ کرے گی۔ 

 پی آئی اے کے  ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے تحت اور ضرورت کے مطابق  بشکیک سے سٹوڈنٹس کو واپس لانے کے لئے مزید پروازیں بھی چلائیں جائیں گی۔

مزیدخبریں