عرفان ملک : ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نےکارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، اشتہاری ملزم کاشف سلیم کو چھاپہ مار کاروائی میں قصور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا، گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تھا۔ ملزم معصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا، ملزم نے شہری کو جاپان بھجوانے کی غرض سے 30 لاکھ روپے وصول کیے، ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔