ایرانی صدر کی وفات پر پاکستان میں سوگ کا اعلان

20 May, 2024 | 09:45 PM

اویس کیانی : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر وزیراعظم شہباز شریف نے کل پورے ملک میں یوم سوگ کا اعلان کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن نے ایرانی صدر کی شہادت پر یوم سوگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔کل 21 مئی کو پورے ملک میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔

ایرانی صدر کی شہادت پر حکومت پاکستان اظہار یکجہتی کے طور پر یوم سوگ منائے گی ۔ 

 واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے پیش آیا تھا۔ ابراہیم رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے سے واپس آرہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی صورتحال کے باعث حادثہ پیش آیا ، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے۔ 

مزیدخبریں