ابراہیم رئیسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، محسن نقوی کا اظہار تعزیت

20 May, 2024 | 08:06 PM

سٹی42:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی ، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور  کہا، ایران کے صدر ابراہیم ریئسی کی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے۔ ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا حکومت پاکستان اور عوام دُکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی نے ایران کے صدر کے پاکستان دورہ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورہ پاکستان کے موقع پر  صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات یادگار رہی۔ ابراہیم ریئسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں