سٹی42: پنجاب کی حکومت نے سٹوڈنٹس کو گرمی کی شدید لہر سے بچانے کے لئے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کے اوقات مختصر کر دیئے۔ اب تمام کالج بھی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک کام کریں گے۔
صوبائی حکومت نے سکولوں کے اوقات پہلے ہی صبح گیارہ بجے تک مختصر کر دیئے ہیں۔ کل منگل کے روز سے 31 مئی تک کالجز کے نئے اوقات کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری کالجز صبح 7:30 بجے سےصبح 11:30 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں کریں گے۔
کالجز میں ایوننگ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوا کرے گی۔