ملک اشرف : جسٹس شاہد بلال حسن کا لاہور ہائیکورٹ کے پارکنگ پلازہ کا اچانک دورہ , ہائیکورٹ کی پارکنگ پر قابضین سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے ایڈووکیٹ جنرل آفس سے ملحقہ لاہور ہائیکورٹ کے پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار بلڈنگ نے فاضل جج کوپارکنگ پر قابضین سے متعلق بریفنگ دی ۔فاضل جج نےکہاپارکنگ پلازہ پر کون کون سے محکمہ کے ملازمین قابض ہیں اسکی رپورٹ دی جائے ۔جسٹس شاہد بلال حسن نے پارکنگ پلازہ کے فلور ون سے تھری تک کا دورہ کیا۔فلور نمبر دو میں وفاقی حکومت کے لاء افسران موجود تھے۔فلورنمبر تھری پر پولیس اہلکار سوئے ہوئے تھے۔فاضل جج نے اٹارنی جنرل آفس کے ملازم سے کہا آپ لاہور ہائیکورٹ کی پارکنگ پر قابض ہیں۔ اٹارنی جنرل آفس کے اہلکار نے جواب دیا آپ جو کچھ کریں گےہمارے لیے بہتر کریں گے۔ جسٹس شاہد بلال نےجواب دیا میں وہ حکم دونگاجوقانون کے مطابق ہو گا۔