وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات

20 May, 2024 | 06:31 PM

سٹی42: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پریکٹس سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ سے ملاقات کی جہاں کھلاڑیوں نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا۔   

تفصیلات کے مطابق پریکٹس سیشن سے قبل ملاقات میں کھلاڑیوں نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اتوار کو ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ گیری کرسٹن کی نگرانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم پریکٹس کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف  پہلا ٹی ٹوئنٹی بدھ کو ہیڈنگلے میں کھیلے گی۔

مزیدخبریں