وزیر خارجہ اسحاق ڈار قازقستان کے شہر آستانہ پہنچ گئے

20 May, 2024 | 05:59 PM

سٹی42: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم  کے وزرائے خارجہ کونسل کے باقاعدہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہوائی اڈے پر قازق وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر نورسلیم علی یرگالیم نے نائب  وزیراعظم اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔اس موقع پر قازقستان میں پاکستان کے سفیر نعمان بشیر بھٹی اور پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر (SCO)  مرغوب سلیم بٹ بھی موجود تھے۔

آستانہ میں آج شام نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے اور کرغز جمہوریہ کے وزیر خارجہ جین بیک کلوبایف کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے، ملاقات میں بشکیک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ پاکستانی طلباء کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں