سوئی ناردرن کا مختلف علاقوں میں گیس چوروں کیخلاف آپریشن

20 May, 2024 | 05:53 PM

Ansa Awais
سوئی ناردرن کا مختلف علاقوں میں گیس چوروں کیخلاف آپریشن

شاہد سپرا : سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیموں کا مختلف علاقوں میں آپریشن,متعدد مقامات پر گیس کا غیر قانونی استعمال پکڑا گیا
تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد مقامات پر گیس کا غیر قانونی استعمال پکڑا گیا،شہر میں غیر قانونی استعمال پر 20 گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔جبکہ صارفین کو 10 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور چار مقدمات بھی درج کئے گئے۔منقطع کنکشن کے میٹرز لیبارٹری رپورٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے۔
واضح رہے کہ لیبارٹری رپورٹس کی روشنی میں مزید محکمانہ و قانونی کارروائی کی جائیگی ۔


 

مزیدخبریں