کرغزستان سے مزید 179 پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی

20 May, 2024 | 05:29 PM

طیب سیف  : کرغزستان سے سے مزید 179 پاکستانی طلبہ کی واپسی ہوگئی ۔ 

اسلام آباد ائیرپورٹ پر مزید 179طلبہ کی پرواز پہنچ گی۔ بشکیک سے پرواز 3:45 منٹ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی نے طلبہ کا استقبال کیا ، ائیرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی نے طلبہ کو پھول پیش کیے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ رات ایک پرواز سے تقریبا 180 طلبہ اسلام آباد پہنچے تھے۔

مزیدخبریں