لاہور: 24 گھنٹوں میں 283 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 300 افراد زخمی

20 May, 2024 | 04:59 PM

سٹی42: صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 283ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کی زد میں آکر 300 افراد زخمی ہوئے۔

شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 283 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 300 افراد زخمی ہوئے، 114 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 186 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا  کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔ 

مزیدخبریں