عثمان خان : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ناگہانی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صدر ابرہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی ناگہانی وفات پر افسوس ہے، ایرانی عوام اور قیادت سے دلی تعزیت کرتا ہوں ۔ جے یو آئی اور پاکستانی قوم ایرانی قوم کے دکھ درد کو محسوس کرتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔