ہیٹ ویو کا خطرہ،الرٹ جاری

20 May, 2024 | 03:57 PM

(علی رامے)ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت،21 سے 27 مئی کے دوران پنجاب میں شدید ہیٹ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہر میدانی علاقے اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے  جس کے لیے انتظامیہ وک الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی ویٹرنری کیئر سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کی گئیں ہیں  تاکہ جانوروں کی منڈیوں کے مقامات پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہیں اور محکمہ صحت ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹر قائم کرنے کی استدعا کی ہے۔

ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کی ابتدائی طبی امداد کیلئے ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے  جبکہ ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن نمبرز اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں