طیب سیف: بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر اظہار افسوس کیا گیا ۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی وفات کا سن کر نہایت دکھ ہوا، صدر ابراہیم رئیسی نے مصیبت زدہ فلسطینی عوام کے لیے اپنے ملک کی پرعزم حمایت کی قیادت کی۔ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غم اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم ایران اور اسکی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔