ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت پر ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

20 May, 2024 | 03:33 PM

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی کی ہلاکت پر پانچ روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

 اپنے پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ’یہ افسوس ناک واقعہ خدمات سر انجام دیئے جانے کے دوران ہوا، اس نیک اور بے لوث شخص نے پوری زندگی عوام، ملک اور اسلام کی خدمت میں گزاری۔‘

 اس پیغام میں رہبر اعلیٰ نے ہلاک ہونے والے حسین امیر عبداللہیان کو ’مجاہد اور متحرک‘ وزیر خارجہ قرار دیا۔

  پیغام میں انہوں نے اس حوالے سے بھی ذکر کیا کہ اب محمد مخبر عبوری صدر کی حیثیت سے کام کریں گے، وہ مقننہ اور عدلیہ کے ساتھ مل کر 50 روز میں نئے صدر کے انتخاب کو یقینی بنائیں گے۔

 ادھر ایرانی خبر رساں ادارے  کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ 21 مئی کو تبریز میں ہوگی۔

مزیدخبریں