ویب ڈیسک: ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی ہلال احمر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر کے جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ملبے سے ملنے کی تصدیق کی ہے۔ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہےکہ میتوں کو تبریز منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کچھ لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔