سول سیکرٹریٹ کے ایچ بلاک میں آتشزدگی، سارا اہم ریکارڈ ضائع ہو گیا

20 May, 2024 | 02:00 PM

سٹی42: سول سیکرٹریٹ کے ایچ بلاک میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث سارا اہم ریکارڈ ضائع ہو گیا اور آئی ٹی لیب میں پڑے تمام کمپیوٹر بھی جل کر راکھ ہوگئے۔

سول سیکرٹریٹ کے ایچ بلاک میں آئی ٹی لیب میں آتشزدگی کے باعث بھاری نقصان ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اے سی میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ بھڑک اُٹھی، جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے آئی ٹی لیب مکمل طور پر جل گئی جہاں تمام کمپیوٹر بھی آگ کی نذر ہوگئے۔

کمپیوٹرز کے جلنے سے تمام ریکارڈ بھی ضائع ہوگیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیوں کی جانب سے موقع پر پہنچ کر فوری آگ پر قابو پا لیا گیا۔ریسکیو احکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزیدخبریں