سٹی42: پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی المناک موت پر اظہار افسوس۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی صدر کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ان کے رفقاء کے انتقال پر ایران کی عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔اس افسوسناک واقعے پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے اور اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور شہریوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔