سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات جس میں ارکان اسمبلی نے پنجاب میں عوام کی ترقی کے لئے مریم نواز کے اقدامات کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات میں لاہور کی ڈویلپمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، صوبے کی عمومی صورتحال کا جائزہ لیا اور ملکر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کوعوامی ضروریات اور مسائل سے آگاہ کیا جس پر انھوں نے عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کی۔
اس موقع پر مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آ سانی پیدا کرنا عزم ہے، شہروں کی صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پائیدار نظام لارہے ہیں۔لاہور سمیت ہر شہر کی کچی گلیوں کو پختہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا عوامی مسائل کے حل کے لئے ویژن اور رفتار قابل تحسین ہے۔
دوسری طرف وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا نواز شریف آئی ٹی سٹی کا قیام گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ جبکہ میاں مرغوب احمد کا کہنا تھا کہ لاہور کی کچی آبادیوں اور مضافاتی بستیوں کی قسمت بدل رہی ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور ایم پی اے میاں مرغوب شامل تھے۔