تین مقدمات میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 مئی تک ملتوی

20 May, 2024 | 12:28 PM

Ansa Awais

جمال الدین  :عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس سمیت تین مقدمات،انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی اور پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی اور پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
 

مزیدخبریں