(جنید ریاض)گرمی کی شدت میں اضافہ،لیسکو سسٹم پر بجلی کی طلب میں نمایاں کمی،گزشتہ سال کی نسبت2ہزار میگاواٹ تک بجلی کی طلب میں کمی ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو سسٹم پر سولرکنکشن میں ریکارڈ اضافے سے طلب میں کمی ہوئی ہے،صارفین کی جانب سے سولر پینلز لگاکر بجلی کی پیداوار شروع کردی گئی ہے۔ کمپنی سسٹم پرصنعتی سیکٹراورکمرشل صارفین کی جانب سے بجلی کا استعمال کم کر دیا گیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافےکی وجہ سےصنعتی سیکٹر میں بجلی کی طلب کم ہوئی ہے۔
گزشتہ سال لیسکوکےسسٹم پر19مئی کو5077میگاواٹ بجلی کی ڈیمانڈریکارڈکی گئی۔گزشتہ روزلیسکوکےسسٹم پربجلی کی ڈیمانڈ3000میگاواٹ تک ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزلیسکوکواین پی سی سی نے3200میگاواٹ بجلی کا کوٹہ فراہم کیا ۔سولر سسٹم، صنعتوں کی بندش کی وجہ سے لیسکو کے سسٹم پر اضافی بجلی موجود ہے۔