(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 25 مئی سے 31 مئی تک چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
سکول ایجوکیشن کے مطابق گرمی کو دیکھتے ہوئے 7 روز کی مزید چھٹیاں دی گئی ہیں،ان 7 روز کی چھٹیوں کے دوران پرائیوٹ سکولز پہلے سے جاری امتحان لےسکیں گے۔ امتحانات والے نجی سکولز کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ طلبا کو موسم کی شدت کے اثرات سے بچانا اولین ترجیح ہے، وزیر تعلیم نےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر والدین چھٹیوں متعلق سے رائے بھی مانگی۔تقریباً 7000 سے زائد افراد نے وزیر تعلیم کی پوسٹ پر رائے کا اظہار کیا،۔96 فیصد والدین نے فوری چھٹیاں دینے کا مطالبہ کیا۔