جناح ہاؤس حملہ: چھاپے میں خدیجہ شاہ پچھلے دروازے سےفرار، شوہر گرفتار

20 May, 2023 | 11:54 PM

ویب ڈیسک: لاہور کے جناح ہاؤس پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی تحقیقات کے دوران پولیس نے سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا اورخدیجہ شاہ کےشوہر کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ خدیجہ شاہ جناح ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزمہ ہے، پولیس پہنچنے پر خدیجہ شاہ پچھلے دروازے سے نکل گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھاکہ عمرشیخ نامی شخص نے خدیجہ شاہ کوپناہ دی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ اوربھائی کو حراست میں لینے کا الزام غلط ہے۔ پولیس نے جناح ہاؤس حملےکے تمام ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔

مزیدخبریں