ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس مالی سال پاکستان کو 15 ارب 40 کروڑ ڈالر بیرونی فنانسنگ ملی: وزارت اقتصادی امور

Foreign Financing, Pakistan, China, Saudi Arabia, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو جولائی 2022 سے اپریل 2023  تک 15اعشاریہ 4 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ ہوچکی ہے۔

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ہونے والی فنانسنگ میں دوست ممالک کے 6 ارب ڈالر قرض کی ری فنانسنگ بھی شامل ہے،  قرض کی ری فنانسنگ میں چین، سعودی عرب سےتین،  تین ارب ڈالرشامل ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کے چینی قرض کی ری فنانسنگ بھی اس میں شامل ہے.

اعلامیے کے مطابق حکومت نے 23-2022 کےدوران قرضوں کی دوبارہ ادائیگی کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے مالیاتی انتظامات کیے، حکومت زرمبادلہ کے ذخائرکی سطح میں بہتری کی توقع کر رہی ہے۔