ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودیہ سےاسلام آباد پہنچنے والی خاتون منکی پاکس کی مریضہ نکلی

Monkeypox detected in a passenger arriving from Kahhak Saudi Arabia, Islamabad, PIMS, City42, National Institute of Health
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے ایک اور مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے ماہرین متعدی امراض کا کہنا ہے کہ مونکی پاکس سے متاثرہ خاتون کا پمز کے آئسولیشن وارڈ میں علاج کیا جا رہا ہے، قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے بھی اس 19 سالہ خاتون کے منکی پاکس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق اب تک سعودی عرب سے پاکستان آئے 4 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوچکی  ہے، اسلام آباد آنے والے تین اور کراچی آنے والے ایک فرد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس مقامی سطح  پر  پھیلنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں