علما کی مدد کے بغیر فتنہ کا مقابلہ ممکن نہیں:مریم نواز

20 May, 2023 | 05:47 PM

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرہ اس وقت تقسیم اور تنزلی کا شکار ہے،علما کی مدد کے بغیر مسائل اور فتنے کا مقابلہ ممکن نہیں،علما ملک کے فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مریم نواز نےعلما ومشائخ سے خطاب میں  کہا کہ اس فتنے کو دشمن ممالک سے فارن فنڈنگ ہوئی،یہ بہت بڑی سازش ہےاس سازش کا نام عمران خان ہے، اس فتنے کی جڑوں کو مضبوط کیا گیا، ملک اس فتنے کی لپیٹ میں ہے،اس فتنے کو ملک تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا،مذہب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے،علماو مشائخ کی آواز لوگ سنتے ہیں،پاکستان کے خلاف سازش اور فتنے کا نام عمران خان ہے،فتنے نے ملک کی سالمیت پر حملہ کیا، جو کام دشمن بھی نہ کرسکا، فتنے نے کردیا، عمران خان نے سیاست کیلئے مذہب کو استعمال کیا،سیاست کیلئے مذہب کا نام استعمال کرنا جرم ہے،عمران خان نے خواتین اور بچوں کو ورغلانے کیلئے مذہب کا استعمال کیا،عمران خان کی دی تکالیف کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے صبروتحمل سے برداشت کیا،عدالت نے عمران خان سے 190ملین پاؤنڈ کاسوال نہیں کیا۔

مزیدخبریں