ویب ڈیسک: آئندہ بجٹ میں 15کروڑ آمدن والوں پر سپر ٹیکس جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیڈرل بیورو آف ریوینیو ک ے زرائع کے مطابق نئے مالی سال کے دوران 15کروڑ آمدن والوں پر ایک فیصد سپر ٹیکس عائد رہےگا اور 20 کروڑ آمدن پر 2 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔ 25 کروڑ سالانہ آمدن پر 3 فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا، اگلے مالی سال کے دوران 30 کروڑ سالانہ آمدن پر 5 فیصد سپر ٹیکس عائد رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اگلے مالی سال کے دوران 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا، آٹوموبائل، مشروبات،کیمیکل، فرٹیلائزر، اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹر پر سپرٹیکس عائد ہوگا۔