امریکا سے ہمارے لیے آواز اٹھائیں، عمران کی امریکی کانگریس کی رکن سے گفتگو کی آڈیو لیک

20 May, 2023 | 05:24 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکہ کی رکن کانگرس سے اپنے لئے آواز اٹھانے کی درخواست کی گفتگو کی ریکارڈنگ لیک ہو گئی۔ یہ آڈیو لیک اس وقت پاکستان کے سوشل میڈیا میں وائرل ہو رہی ہے اورر لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

امریکی کانگریس کی خاتون رکن  میکسن مور واٹرز کے ساتھ گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ 99 فیصد پاکستان میرے ساتھ ہیں۔

میکسن مور واٹرز کیلی فورنیا کے43 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے 1991 سے کانگرس کی رکن منتخب ہو رہی ہیں۔ ان کا تعلق ڈیمکریٹک پارٹی سے ہے۔

عمران خان نے رکن کانگرس میکسنواٹرز کے ساتھ گفتگو میں قومی اسمبلی میں اپنے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک عدم اعتماد  پیش ہونے کا ذمہ دار  سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں اور ہم پر تاریخ کا بدترین ریاستی جبرہو رہا ہے۔

عمران خان نے امریکی رکن کانگرس سے درخواست کی کہ میں چاہتا ہوں آپ کی جانب سے ہمارے حق میں آواز بلند ہو، آپ اگر امریکا سے ہمارے لیے آواز اٹھائیں تو اس کے اثرات ہونگے۔

گزشتہ روز لیک ہونے والی اس آڈیو میں عمران خان کہہ رہے تھےکہ ہماری حکومت معاشی اعتبارسےبہت بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کےخلاف تاریخ میں اتنا کریک ڈاؤن نہیں ہوا جتنا اب میری جماعت کے خلاف ہو رہا ہے۔

انہوں نے گفتگو میں کہا کہ ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں، انسانی حقوق کیلئے اور قانون کی حکمرانی کیلئے آپ آواز اٹھائیں۔

مزیدخبریں