ویب ڈیسک: اداکارہ ریشم کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے جس میں اداکارہ کو ایک مقبول گانے پر دلربا انداز مں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ریشم ایک شادی کی تقریب میں فیشن ڈیزائنر فراز منان کے ساتھ مقبول گانے 'سلام عشق' پر ڈانس پرفارمنس کر رہی ہیں۔ ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔